کرنٹ لگنے سے دکاندار کی ہلاکت

رحیم یارخان:کرنٹ لگنے سے دکاندار کی ہلاکت‘ پولیس نے چکینگ کیلئے جانیوالے میپکوملازمین کو گرفتارکرلیا‘مقدمہ درج‘نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے‘ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔

ساتھیوں ں کی گرفتاری کے خلاف میپکو ملازمین کی جزوی ہڑتال‘

گزشتہ سے پیوشتہ شام میپکو ملازمین اسراراحمد‘ تجمل بشیر‘ ندیم اکرم‘ محمدعدیل‘ شیخ معاذ ایک کس نامعلوم موٹر سائیکلوں پر چک135پی پہچے اور دکاندار محمدانورپر بجلی چوری کرنے کاشبہ ظاہرکرتے ہوئے اسے چھت پرچڑھ کرتاروں کی چیکنگ کروانے پرمجبورکیاجسے ہی محمدانور نے چھت پرپڑی ہوئی تاروں کوہاتھ لگایا تو کرنٹ لگنے کے باعث انور موقع پرہی بے ہوش ہوگیا‘جسے فوری طور پرطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم محمدانور ہسپتال پہچنے سے قبل ہی دم توڑگیا‘انورکی ہلاکت کی اطلاع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد اپنے اپنے گھروں سے نکل آئی اور میپکوٹیم کویرغمال بنالیا اور دکاندار انورکی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا‘

اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہچی جس نے یرغمال بنائی گئی میپکوٹیم کوبازیاب کروایاتاہم پولیس نے اہل علاقہ کے غم وغصہ کومدنظررکھتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے محمدانورکے بھائی محمدرمضان کی مدعیت میں میپکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات منقتل کرکے کارروائی شروع کردی گئی جبکہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے محمدانورکی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثآء کے حوالے کردی گئی‘جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔ دوسری جانب میپکوملازمین نے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف جزوی ہڑتال کی۔ بیشتر دفاتر میں معمول کے مطابق کام جاری رہا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button