یوم شہادت حضرت علیؓ کی سکیورٹی پولیس کا فلیگ مارچ

رحیم یارخان: پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور یوم شہادت حضرت علیؓ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے فلیگ مارچ۔
فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، محافظ اسکارڈ، تھانہ جات اور چوکیات پولیس کی موبائلز کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکا مات اور ہدایات کی روشنی میں  ضلع بھر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا،

سٹی ایریا میں سٹی اور صدر سرکل کی نفری نے مشترکہ طور پر ڈی ایس پی محمد اسلم خان کی زیر نگرانی فلیگ مارچ کیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکارڈ، ایس ایچ اوز سٹی و صدر سرکل کی پولیس موبائلز اور نفری، انچارج سکیورٹی برانچ و دیگر پولیس ونگز نے حصہ لیا،

اسی طرح ضلع کے دیگر سرکلز صادق آباد، بھونگ، خان پور اور لیاقت پور میں بھی ایس ڈی پی او اوز کی زیر نگرانی پولیس فلیگ مارچ کیا گیا

جس میں پولیس کی بھاری نفری اور پولیس موبائلز نے حصہ لیا، اس موقع پر پولیس افسران نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے رمضان المبارک کا تقریباً آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے

ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال مثالی ہے اسے ڈی پی او محمد علی ضیاء کی ہدایت کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے اور یوم شہادت حضرت علیؓ کے  موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانا مقصود ہے۔

رحیم یارخان : ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں بلا تفریق میرٹ، انصاف اور اوپن ڈور پالیسی کی مظہر ہیں۔
بلا ناغہ کھلی کچہری کا انعقاد عوامی شکایات کے ازالہ میں مدد گار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آنے والے سائلین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈی پی او چارج سنبھالا ہے پہلے دن سے عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جو کہ تواتر سے جاری ہے تاکہ کسی بھی شخص کو ان تک رسائی میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے،

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریاں حکومت اور آئی جی آف پولیس پنجاب کی ہدایت بھی ہیں اور یہ طریقہ کار عوام کو بلا تفریق میرٹ اور انصاف کی فراہمی کا زریعہ بھی ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کا مظہر بھی ہیں،

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا بلاناغہ انعقاد عوامی شکایات اور مسائل کے حل میں مدد گار ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،

انہوں نے کہا کہ عوام کے مقدمات کو میرٹ اور بروقت یکسوئی کے لیے ایسا میکنیزم ترتیب دیا ہے جس کے تحت مقدمات روزانہ کی بنیاد پر آپ ڈیٹ ہو رہے ہیں اور ضلع بھر سے ایسی کوئی شکایت نہیں کہ کسی مقدمہ کی تفتیش سرد خانے میں جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض بھی ہے اور ترجیح بھی جس کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔
ٹریفک پولیس شاہراہوں  پر نظم و نسق کی ذمہ دار ہے، عوام قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، ای چالان پے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

ان خیالات کا اظہار انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ ہیڈ کانسٹیبل علیم الدین نے سٹی ایریا میں خدمات سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ہدایات اور عوام الناس میں شعور آگاہی پمفلٹ کی تقسیم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا شاہراہوں پر موجودگی کا مقصد ٹریفک کی روانی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا، قانون کی پاسداری کروانا اور کسی بھی نگھانی صورت حال میں ٹریفک کا رخ تبدیل کرنا ہو تا ہے تاکہ عوام سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکیں،

انہوں نے اہلکاروں سے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ شاہرات عام پر نظم نسق برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے تو بے جا نہ ہو گا اس لیے جہاں بھی آپ کی ڈیوٹی لگائی جائے اپنی پوری صلاحیت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور صورت حال کے مطابق ٹریفک ہینڈل کرتے ہوئے اپنی موجودگی اور افادیت کا احساس دلائیں یہی ایک سٹی ٹریفک وارڈن کی کامیابی ہے،

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ لوگ اپنی ٹریننگ اور افسران بالا کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق بہترین خدمات کے لیے کوشاں رہو گے،

اس موقع پر انہوں نے مختلف وہیکلز سواروں اور ڈرائیورز میں شعور آگاہی مہم کے تحت پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں زبانی طور پر بھی ای چالان پے اور ایپس کے بارہ میں آگاہی فراہم کی اور کہا کہ عوام شاہراہ پر سفر کے دوران قانون کی پاسداری کر کے ٹریفک پولیس کی مدد کر سکتی ہے۔ جس سے شاہراہوں پر حادثات میں واضع کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button