26سالہ نامعلوم نوجوان مال گاڑی کی زد میں آگیا
رحیم یارخان:ریلوے لائن عبورکرنے والا26سالہ نامعلوم نوجوان مال گاڑی کی زد میں آگیا‘ موقع پر جاں بحق‘ شناخت نہ ہونے پر نعش کی لاوارث قرار دے کرامانتاً تدفین کردی گئی۔
گزشتہ روز 26سالہ نامعلوم نوجوان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک لائن عبور کررہاتھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی زدمیں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا‘ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ہلاک ہونے والے نامعلوم نوجوان کی نعش کی شناخت کی کوشش کی تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش کولاوارث قرار دے کر امانتاً تدفین کردی گئی