12 ستمبر پی ٹی آئی کی جیت کا دن ہوگا:صائمہ کنول

رحیم یارخان:8 فروری کے عام انتخابات کی طرح 12 ستمبر کے ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف فتح یاب ہوگی،12 ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی لے کر طلوع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 260محترمہ صائمہ کنول نے حلقہ کے دورے کے موقع پر حلقہ عمائدین،کارکنان اور یوتھ ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام عاجز آچکے ہیں اور جان چھڑوانے ہیں کیونکہ ایک طرف عوام 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب میٹر کے کرایوں میں 1000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے،اسی طرح پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور قیمتوں میں کمی ایک دو روپے کرکے عوام کو لولی پاپ دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح 12 ستمبر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ کے غیو ر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوگی12 فروری کو حلقہ این اے 171 کی عوام اپنے محبوب قائد عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے نکلیں گے اور پی ٹی آئی امیدوار حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ کو کامیاب کروائینگے،رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کنول نے کہا کہ ملک کے عوام اب فارم 47کی پیداوار دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور ملک میں استحکام کیلئے دوبارہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button