رحیم یارخان میں 495 نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کامیابی سے چل رھے ہیں
رحیم یارخان :عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ہفتہ خواندگی 2 ستمبر تا 8 ستمبر حکومت کے احکامات پر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی زیرِ نگرانی رحیم یارخان میں واک اور تقریب کا انعقاد جناح ھال میں کیا گیا
واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کی تقریب میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر ضیاء القادر ۔
ادارہ تعلیم و آگاہی کے فرحان عامر ، بنیاد فاؤنڈیشن کے ساجد گل اساتذہ طلباء اور وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی ھدایت پر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کفیو ٹ کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نظامت کے فرائض جام اسحاق احمد ۔ تلاوت مطہر اکبر نے کی جبکہ نعتیہ کلام نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کی کلاس پنجم کی طالبہ حسیبہ اسحاق نے پیش کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رحیم یارخان محمد علی خان نے کہا کہ رقبہ اور ابادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ھے یہاں پر فارمل اور نان فارمل اداروں کی تعداد بھی دوسرے اضلاع کی نسبت ھے
لیکن اسکے باوجود ابھی تک ایسے علاقے ہیں جہاں پر تعلیم کی سہولیات پہنچانے کی ضرورت ھے اس وقت ضلع رحیم یارخان میں 495 نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کامیابی سے چل رھے ہیں ۔
ان اداروں میں انیس ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جو کہ ان علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پر فارمل اداروں کا وجود نہیں یا بھٹہ خشت ،فیکٹریوں ، ورکشاپس، کھیتیوں اور دیگر کام کی جگہوں پر کام کرنے والے بچے شامل ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مہر سراج الدین ۔ عالمی یوم خواندگی منانے کا بنیادی مقصد خواندگی کی شرح میں اضافہ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنے اور تعلیم کی اھمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔
ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک عامر خان نے کہا کہ خواندگی کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دیکر معاشرے میں سدھار کیا جا سکتا ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس کے شعبہ تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر حسین نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی روابط کے ذریعے دور دراز علاقوں میں ادارے قائم کرکے تعلیم سے محروم طلباء کو سکولوں میں لایا جا سکتا ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا ریاست علی نے والدین سے گزارش کی اپنے تمام قابل ادخال سکول بچوں کو قریبی فارمل یا نان فارمل اداروں میں داخل کرائیں تاکہ ھم سوفیصد شرح خواندگی کے اھداف حاصل کر کے ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہوسکیں ۔
تقریب میں رئیس الجامعہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے وائس پیغام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمت فاروق خرم نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ فروغ خواندگی جو مثالی کردار ادا کر رہا ہے قابل تحسین ہے نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ ملکر آئیندہ بھی کام کرتے رہیں گے ۔
تقریب کے اختتام پر پنجاب ایگزامینشن کمیشن اور آرٹ مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے اور بیسٹ ٹیچر کے انعامات مھمان خصوصی نے تقسیم کئے ۔