خفیہ نشاندہی پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے چھاپے

رحیم یارخان :خفیہ نشاندہی پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے چھاپے‘

ذخیرہ کی گئی2500سے زائد بوری چینی برآمد‘ ضبط کرکے گودام سیل کردیئے گئے‘

ہزاروں روپے مالیت کے جرمانے بھی عائد‘

  گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطاہرگلزار کو نشاندہی کی گئی کہ عقب غلہ منڈی ڈاک خانہ بازار میں واقع دکانداروں نے پابندی کے باوجود چینی ذخیرہ کررکھی ہے‘

جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک طاہرگلزار نے پولیس وعملہ کے ہمراہ امانت علی کریانہ سٹور‘

فہدکریانہ سٹور‘ظفرٹریڈرز‘ حسنین کریانہ سٹورکے گوداموں پر چھاپے مارکر 2200بوری چینی برآمدکرکے گودام سیل کرنے کے بعد مالکان رفاقت علی‘ محمد عارف‘ محمدحامد‘ شبیراحمد کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلے ارسال کردیئے‘

اسی طرح سپیشل مجسٹریٹ نے قومی شاہراہ پر واقع قصبہ کوٹ سبزل میں بھی کریانہ سٹوروں پرچھاپے مارکر ذخیرہ کی گئی380بوری چینی برآمدکرکے قبضہ میں لینے کے بعد سمیع اللہ کریانہ سٹورمالک جاویداقبال اور عوامی کریانہ سٹورمالک وقاص احمد کو 10‘ 10 ہزارروپے مالیت کے جرمانے عائد کیئے

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button