ظاہر پیر میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

ملک بھر کی طرح ظاہر پیر میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا اس سلسلہ میں انجمن تاجران ظاہر پیر اور آل پارٹیز کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی شہر ظاہر پیر سے شروع ہوکر پریس کلب ظاہر پیر پر اختتام پذیر ہوئی۔


یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلہ میں ملک بھی کی طرح ظاہر پیر میں بھی بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران ظاہر پیر سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی شہر ظاہر پیر سے شروع ہوئی جو چوک ظاہر پیر سے ہوتی ہوئی پریس کلب ظاہر پیر رجسٹرڈ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی میں شرکاء کی جانب سے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا ، شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے دنیا سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button