ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پرامن انعقاد

رحیم یارخان:پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پرامن انعقاد۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے 503 اجتماعات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے جس میں پولیس کے مسلح پولیس افسران و جوانوں نے چاک و چوبند رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے، گشت پر مامور پولیس افسران و سکیورٹی سٹاف نے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اہلکاروں کو چاک و چوبند رکھا اور ہر مسجد اور امام بارگاہ پر ڈیوٹی یقینی بنائی،

اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے مشکوک افراد، گاڑیوں اور اشیاء پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا،

اس دوان ایگل اسکارڈ بھی گشت کناں رہا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہ آسکے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button