تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کے خلاف سازش تھی

رحیم یارخان :قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل دراصل پاکستان کی آزادی‘ خود مختاری کیخلاف گھناؤنی سازش تھی‘شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید نے پوری زندگی استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی اور اب اسی مشن کے نگہبان بلاول بھٹوہیں جوانشاء اللہ پاکستان کوقائدعوام کے فرمودات کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔

ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر رانا طارق محمود‘ ضلعی جنرل سیکرٹری مرشدسعیدناصر‘ سابق ایم پی اے چوہدری حسن داد گجر‘ پیپلزلائرز فورم کے ضلعی صدر و امیدوار حلقہ این اے 172 مرزا امین خان ایڈووکیٹ‘ شعبہ خواتین کی تحصیل صدررحیم یارخان نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ‘ تحصیل خانپورزیبا ظفر‘ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری محمودالحسن‘ پیپلزلائزرفورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری نعمان نواز‘پی ایس ایف کے ضلعی صدر رانا غیاث ودیگر ضلعی‘تحصیل اور الائیڈونگز کے عہدیداران نے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ورکن پنجاب اسمبلی سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ قائد عوام شہیدذوالفقار بھٹو نے عام آدمی کو بولنے کا حق اور آئین پاکستان کے تحت مظلوم ومحکوم طبقات کوبرابری کے حق کی ضمانت دی۔

بھٹوشہید نے اسلامی ممالک کواکٹھا کیااور مسلمانوں کی مضبوط آواز بنے جبکہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور اسی ایٹمی پروگرام کی بدولت آج ملک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتے۔

پاکستان اور1973 ء کا آئین شہید قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیادت نے ملک کی آزادی‘ خودمختاری اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے‘

عوام اپنے قائد شہیدذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید بینظیربھٹوکو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ومیزبان مرشد سعید ناصر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج سے 47 سال پہلے ہم سے جسمانی طور پر جدا ہو گئے لیکن آج بھی ان کی فکر‘ ان کا فلسفہ اور ان کا نظریہ اسی طرح سے زندہ ہے اورآج بھی پاکستان پیپلز پارٹی ان کی چھوڑی ہوئی جنگ لڑ رہی ہے۔

تقریب سے ضلعی صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پیٹر جان بھیل‘تحصیل صدر پیپلز لائرزفورم اکمل خان رند‘سینئر نائب صدر سٹی خانپورحاجی عمردین قریشی‘سابق یوتھ رہنما ساجد رند‘ رضوان عصمت وڑائچ‘ سٹی صادق آباد کے جنرل سیکرٹری خاور باجوہ‘ تحصیل خانپور کے قائم مقام صدر جام اشفاق گھنیا ایڈووکیٹ‘ سٹی لیاقت پور کے صدر جام جاوید لاڑ‘ سٹی خان پور کے آرگنائزر میاں شاہنواز قریشی‘ صوبائی کونسل کے رکن مخدوم اسد ہاشمی‘ سٹی خانپور کے جنرل سیکرٹری میاں رب نواز قریشی‘پیپلز پارٹی مشائخ ونگ کے ضلعی صدر خواجہ محمد جاوید کریجہ‘ بانی کارکنان مہر دین‘ رانا یاسین‘ شاہد ثنا اللہ‘ شوکت علی ودیگر نے بھی خطاب کیا

جبکہ سید تحسین بخاری نے سردار حبیب الرحمن خان کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔مقررین نے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود کی توانا قیادت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ کی قیادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

#ppp

اک نظر

Back to top button