تھانہ سہجہ پولیس کی کاروائی 80 بوتل کپی شراب برآمد ملزم گرفتار

رحیم یارخان : تھانہ سہجہ پولیس کی کاروائی 80 بوتل کپی شراب برآمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ ڈی ایس پی خان پور اظہر اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سہجہ قیصر عباس اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس آئی عطامحمد نے دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر کی اطلاع پر منگھیر سکول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کپی بوتل شراب برآمد ہونے پر ملزم آصف کورائی کو حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔