رحیم یارخان میں لوگوں کی زمینوں پر پولیس کے ذریعے قبضے ہو رہے ہیں،مفتی نعمان حسن
رحیم یار خان:پی ڈی ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن، پی ڈی تحصیل صادق آباد کے صدر حافظ سعید مصطفی چدہڑ، پی ڈی ایم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان لدھیانوی نے ضلع رحیم یار خان اور ضلع راجن پور میں کچے کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں،تھانہ بھونگ میں زمینوں پر ہونے والے قبضے اور ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وار داتوں میں اضافہ کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کچے کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے گینگز عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں،
اور دن دیہاڑے لوگوں کو اغواء کیا جا رہا ہے،کچے کے علاقوں میں عوام غیر محفوظ ہو گئے ہیں اور لوگ اپنی سونا اگلتی زمینوں کو اونے پونے داموں فروخت کر کے محفوظ علاقوں میں جارہے،
اس وقت رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے کچے کے علاقوں میں ایک تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے، اور اغواء کار لوگوں سے مال مویشی بھی چھین لیتے ہیں،دوسری طرف تھانہ بھونگ کی حدود میں لوگوں کی زمینوں پر پولیس کے ذریعے قبضے ہو رہے ہیں،
بہت جلد اس تشویشناک صورتحال پر ایک بہت بڑا اجلاس بھونگ میں بلایا جائے گا بلایا جائے گا، جس میں پیپلزپارٹی، عمائدین علاقہ اور پی ڈی ایم کی قیادت شریک ہو گی، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،
انہوں نے ضلعی بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وار راتیں ایک لمحہ فکریہ ہے،
سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے اور ایک بہت بڑے آپریشن کا آغاز کیا جائے