رحیم یارخان میں پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور لوٹ مار

رحیم یارخان : پولیس اہلکار کے بیٹے پر موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانا مہنگا پڑ گیا پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی ،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ،

اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابقرحیم یارخان کے علاقہ حسین آباد میں محمد طارق نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے پر موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا،

جس کی رنجش پر پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے کو بچانے کے لئے محمد طارق کے گھر چادر اور چاردیوار کا تقدس پامال کر تے ہوئے داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی گئی ،

گھر میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ رات کے وقت ہم لوگ گھر موجود تھے کہ پولیس والے دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے ہمارے گھر کی تلاشی لی گئی گھر میں موجود خواتین پر تشدد کیا گیا نقدی و طلائی زیورات لے کر چلے گئے

محمد طارق نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار محمد اسلم کے بیٹے فراز احمد پر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر وا رکھا ہے اور مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسلسل روکا جا رہا ہے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ لیڈیز پولیس نہیں تھی بغیر وارنٹ پولیس گھر میں داخل ہوئی اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے اہلخانہ سے بدتمیزی کی گئی، آئی جی پنجاب واقع کا نوٹس لیں اور غنڈہ گردی کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button