نا ئب صدر سیٹھ وقاص ماجد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

رحیم یار خان :وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود اور ڈائریکٹر رائل فلورمل اسد چوہدری نے نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یار خان چوہدری جاوید ارشاد، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف،نا ئب صدر سیٹھ وقاص ماجد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا او ر نیک خواہشات کاا ظہار کیا

اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کابینہ بزنس کمیونٹی کے لیے احسن اقدام کریں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے

جس طرح سابقہ ادوار میں بزنس کمیونٹی کے لیے بہت اعلی اقدام اٹھائے گئے ہماری دعاء کہ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاوید ارشاد کی قیادت میں چیمبر پہلے سے زیادہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاوید ارشاد،سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف نائب صدر سیٹھ وقاص ماجد نے چوہدری عثمان محمود اور اسد چوہدری کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب معزز ممبران کے تمام تر امیدوں پر پورا اتریں گے اور چیمبر کی فلاح و بہبود کے لیے تمام کوششیں کریں گے

اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران چوہدری محمدنعیم، ملک عبدالرشید، رانا ندیم احمد اور ممبران چوہدری صدیق ودیگر احباب بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button