تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال میں پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیاہے,چوہدری محمدجعفراقبال
رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال سے ڈویژنل نائب صدرمیاں خالدشاہین کی ملاقات، ضلع کی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی اموربارے تفصیلی تبادلہ خیال۔ میاں خالدشاہین نے چوہدری محمدجعفراقبال کوپارٹی کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ورکرزمیں جوش وخروش پایاجاتاہے اورآج بھی میاں محمدنوازشریف کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جوملک کواندھیروں سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں،
چوہدری محمدجعفراقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال میں پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیاہے اور پاکستان ترقی اور خوشحالی میں 20سال پیچھے چلا گیا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،
پاکستان کی عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پرصرف پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی گامزن کرسکتی ہے، انشاء اللہ 2023 میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے جس سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگااورپاکستان خوشحال ہوگا،
22 کروڑ عوام میں یہ حکمران خود ہی اپنی نالائقیوں سے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں،جن کے پاس عوام کی بہتری، ملکی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے،
حکومت حکمران انتقامی سوچ وبچار کی بجائے ملکی بقا اور عوامی فلاح کیلئے سوچ وبچار کریں تو یقینا پاکستان مستحکم اور عوام خوشحال ہوجائیں، تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن اورمشن نہیں ہے بے ہنگم کام ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔