میاں شہباز شریف وزیراعظم کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں جشن منایا

رحیم یارخان:میاں شہباز شریف کی بطور وزیراعظم کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سٹی پل پر جشن منایا‘
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں‘ پرجوش کارکنوں نے آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) اور میاں شہباز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ومسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمد کے صاحبزادے میاں احمدامتیاز‘ مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے نائب صدر سردار ظفرخان ترین ایڈووکیٹ‘ مسلم لیگ(ن) کے سٹی جنرل سکرٹری عمرحمیدچوہدری‘ سابق کونسلر عبدالوحید بھٹی ودیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا جمہوریت اور پاکستان کی جیت ہے‘

خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات ملی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو ایک عظیم ریاست بنائے گی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کا ایک نیادور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کا دورتاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جس میں غریب عوام سے دووقت کی روٹی تک چھین لی گئی‘مہنگائی‘ بیروزگاری کے ستائے عوام خود کشیوں پر مجبور ہوچکے تھے۔

غریب عوام کی دعائیں قبول ہوئیں اور ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات ملی ہے جس پر عوام شکرانے کے نوافل ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی‘ غربت کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت دن رات ایک کردے گی۔

مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اب وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا۔

PM-Shahbaz-Sharif

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button