پنجاب بیت المال مستحق اورغریب لوگوں کی مالی امدادکررہاہے
رحیم یارخان :حکومت غریب اورمستحق لوگوں کی فلاح وبہبوداوران کی مالی امدادکے لیے پوری طرح کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن عوام خوشحال،پاکستان خوشحال کوکامیاب بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،
پنجاب بیت المال مستحق اورغریب لوگوں کی مالی امدادکررہاہے۔ ان خیالات کااظہارضلعی وائس چیئرمین پنجاب بیت المال چوہدری نعمان صغیرنے دفترسوشل ویلفیئرمیں مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری نعمان صغیرنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبوداورانکے حقوق کاتحفظ کر ناہے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیسا محب وطن لیڈر ملا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی تمام ترپالیسیاں عوام اورملکی مفادمیں ہیں اورپی ٹی آئی حکومت نے ہی ماضی کی حکومتوں کے نظر انداز کئے گئے،غریب طبقات کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو احساس برتری میں تبدیل کردیا ہے، اس موقع پرمستحق افرادمیں چوہدری نعمان صغیرنے امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پراکاؤنٹنٹ محمدعمران بھی موجودتھے۔