اظہر خان لغاری نے 54 کروڑ روپے کے شاہراہوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

صادق آباد،رکن قومی اسمبلی سردار محمد اظہر خان لغاری نے 54 کروڑ روپے کے شاہراہوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ٹلو روڈ ،سنجرپور ٹلو روس براستہ بندور عباسیاں ،چوکی 206 پی روڈ ودیگر پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ،

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویثرن کے تحت کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے ٹلو روڈ کی تعمیر ایک درینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پورا کر دیا ہے

منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز ریلیز کرنے پر وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی سردار محمد اظہر خان لغاری نے مختلف مقامات پرسڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی افتتاحی تقریبات اور کوٹسبزل میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سابق صوبائی وزرا چوہدری محمد شفیق ،چوہدری شوکت داد ،سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری شفیق احمد پپا ،

مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری زبیر افضل چوہدری ،چوہدری شفقت حسین ،ملک افسر نواز, محمد افضل صدیقی،چوہدری عامر مختار ،چوہدری اسد مختار ،رحمن گل سولنگی ،فاروق احمد لغاری،محمد آصف خان لغاری،سمیت سابق یوسی چئیرمینز و عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی سردار محمد اظہر خان لغاری نے کہا کہ حلقہ 266 کے ضمنی الیکشن میں محمد صفدر خان لغاری کی کامیابی پر حلقہ 266 پی پی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ماضی میں یہ حلقہ پسماندہ رکھا گیا

سردار محمد اظہر خان لغاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے حلقہ پی پی 266 کے عوام کو امدورفت کی سہولت میسر آئے گی اور عوام کا برسوں پرانا مطالبہ بھی پورا ہوگا ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button