رحیم یارخان: ماہ رمضان میں اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں ریلیف

رحیم یار خان :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بیرسٹر بلال سلیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات پر ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی تاکہ ماہ مقدس میں عوام کو اشیاء روزمرہ معیاری اور مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریلیف فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں رمضان بازار بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں اشیاء روز مرہ عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر خوردنی اشیاء کی فراہمی ریاست اور مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کسی کو بھی اپنے نرخوں پر خوردنی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا فیصلہ متعلقہ حکام اور تاجروں کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

طے شدہ نرخوں کے مطابق فی کلو باسمتی چاول (پرانا) 148 روپے، باسمتی چاول (نیا) 135 روپے، باسمتی (اری)57روپے،دال چنا (سپریم) 155، دال چنا (موٹی)150روپے، دال چنا (باریک)  142 روپے،

دال مونگ (دھلی ہوئی کاجو)138روپے، دال مونگ(دھلی ہوئی پشاوری)180روپے، دال ماش(خرمی) 238 روپے، دال ماش (SQ) 228روپے،دال مسور (باریک)204روپے، دال مسور (موٹی) 204روپے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سفید چنا (موٹا)  240روپے،، بیسن 154روپے فی کلو،

دودھ 90 روپے فی کلو، دہی 100 روپے فی کلوروپے,مٹن کی قیمت 900 روپے فی کلو، بیف 450 روپے فی کلو، تندوری روٹی 100 گرام 7 روپے اور سادہ نان (100 گرام) 11 روپے کی قیمتیں مقرر کی گئیں جبکہ رمضان بازاروں میں مٹن 20روپے،

بیف 20روپے اور دیگر اشیاء روزمرہ کی قیمتوں پر 5روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف فراہم کرنے کی پابند ہے اور اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی مقدار، معیار اور نرخوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، صارفین نمائندگان خواجہ محمد ادریش، شمیل مرزاسمیت تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button