رحیم یارخان میں طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس فراہمی کا پراجیکٹ

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیٹو کے تحت پنجاب حکومت کا طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس فراہمی کا پراجیکٹ

 ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت اجلاس میں طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کے پروگرام سے آگہی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

 سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر ، ای ٹی او اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان کی اجلاس میں شرکت

 ماحول دوست ای بائیک کی طلباء وطالبات کو فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

 پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، فیصل آباد،بہاولپوراور راولپنڈی ڈویژن کے 20ہزار طلبہ میں بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

 آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 29اپریل مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

رحیم یار خان:پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای بائیکس اور 19ہزار پٹرول بائیکس فراہم کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر

طلبہ کو سہولت دینے کے لئے ڈاؤن پیمنٹ اور اقساط کی مد میں ایک ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

کامیاب درخواست گزاروں کو 24 ماہانہ اقساط میں ادائیگی کرنا ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر

 ضلع میں ای بائیک کی تیاری کے لئے یونیورسٹی اپنے طلباء کو موٹیویشن فراہم کرے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

 ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ایکو الیکٹرانک چارجنگ سسٹم لگانے کے لئے پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

 موٹر بائیکس کے حصول کیلئے سکیم میں شامل ہونے کے لئے شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی بریفننگ

درخواست گزار کی عمر 18سال سے زائد،گریجوایٹ کالج /یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم اور اسے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس/لرنر پرمٹ اور ڈومیسائل کا حامل ہونا چاہیے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی

درخواستیں زیادہ ہونے کی صورت میں کمپیوٹر ائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ سیکرٹری آر ٹی اے

طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے آگہی کے لئے ضلعی انتظامیہ سیمینار منعقد کر رہی ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button