مخدوم شہاب الدین کی ہمشیرہ میانوالی قریشیاں میں ادا کر دی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق وفاقی وزیر خزانہ پاکستان مخدوم شہاب الدین ہاشمی سہروردی کی ہمشیرہ، سابق صوبائی وزیر پنجاب مخدوم الطاف احمد ہاشمی (مرحوم) کی اہلیہ محترمہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم محمد ارتضیٰ ہاشمی ،مخؒدوم مجتبی ہاشمی، کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ میانوالی قریشیاں میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں ملک بھر سے مریدین سیاسی و کاروباری شخصیات سمیت مخادیم میاںوالی قریشیاں،سابق ایم این اے مخدوم عمادالدین ہاشمی، سابق ناظؐم مخدوم اعجاز احمد ہاشمی، سابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت،سابق صوبائی وزیر ماحولیات مخدوم اشفاق احمد ہاشمی،مخدوم طاہر رشیدالدین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم فواز احمد ہاشمی، سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے مخدوم سید علی محمود،ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ، چیئر مین فرینڈز فائونڈر الائنس و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 172 میاں محمد عامر شہباز،مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکٹ ہولڈر ایم این اے حلقہ این اے 177 مخدوم معین الدین علی ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد نواز خان رند،مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر میاں خؒالد شاہین ، مخدوم فہد ہاشمی، مخدوم صہیب الحسن ، مخدوم صدام حسین ،چیف آف دشتی سردار میر چاکر خان دشتی، چیف آف کورائی سردار محمد افتخار خان کورائی ، مخدوم شاہد سرور، مخدوم اسحاق احمد ہاشمی،جمیل خان کورائی سردار کریم نواز خان گھلیجہ، چیف آف جھبیل سردار میر احمد جھبیل،سردار جام جان محمد کھمبڑا سردار جام غلام حیدر جھبیل، سردار شاہ بہرام خان سید ماجد حسین دشتی،سردر مرزا شہباز خان مغل سردار جام محمد احمد ویہا ، در محمد خان مستوئی، خادم حسین خان ایڈووکیٹ ، جام فیاض احمد ، محمد ، سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی سماجی ، ادبی ، سرکاری ، علاقائی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی سوگواران مخدوم شہاب الدین ہاشمی مخدوم ارتضی شاہ ہاشمی ، مخدوم مجتبی ہاشمی، دیگر سے اظہار تعزیت کیا،قل خوانی بروز جمعہ صبح گیارہ بجے میانوالی قریشیاں میں ہو گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر سے بڑی سیاسی شخصیات سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چئیر مین پی پی پی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، شاہد خاقان عباسی ، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی شخصیات نے مخدوم محمد ارتضیٰ ہاشمی سے ان کی والدہ کی وفات پر ٹیلی فون پر تعزیت کی اور درجا کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی ۔