پاک فوج اور الشفاء آئی ہسپتال کی جانب سے چولستان فری آئی کیمپ

رحیم یارخان : پاک فوج اور الشفاء آئی ہسپتال کی جانب سے چولستان کی عوام کے لیے 7 اکتوبر 2021 کو THQچشتیاں میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں پاک فوج اور الشفاء آئی ہسپتال کے آئی اسپیشلسٹ غریب اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کریں گے۔


اس کیمپ کے دوران مریضوں کے لئے  لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کا مفت علاج کا اہتمام کیا گیاہے۔  اس کے علاوہ فری نظر کا معائنہ، فری ادویات، فری نظر کی عینکیں اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔تمام غریب اور ضرورت مند افراد اِس سہولت سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button