حلقہ پی پی 265میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے
رحیم یارخان : عوام کی بے لوث اور بلاا متیاز خدمت میرا مشن ہے ‘ حلقہ پی پی 265میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیاجائیگا ‘
اپنے حلقہ کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا ۔ ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے قصر غازی بھونگ میں ملاقات کرنیوالے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین بہبود آبادی کونسل سردار رئیس جہانگیر احمد‘ رئیس عبیر احمد ‘کونسلربلدیہ ڈاکٹر منیر احمد چوہدری‘ رانا ندیم افضل‘ جمال عظیم‘ نوید عباس ودیگر بھی موجود تھے ۔
انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے خاندان کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں عوام نے جس اعتما دکا اظہار کر کے کامیاب کروایا تھا انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں ‘
اپنے آبائواجداد کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے ،
انھوںنے کہاکہ اپنے حلقہ میں سیوریج، واٹر سپلائی، ٹف ٹائلز، سولنگ، سٹرکوں کی تعمیر و مرمت ‘ تعلیم ، صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جاچکے ہیں ۔