رحیم یارخان میں پی ٹی آئی کا اپنا ایم پی اے قبضہ گروپ زمین بیچ کر کروڑوں روپے بنا چکا ہے
رحیم یارخان میں پی ٹی آئی کا اپنا ایم پی اے چوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ اپنے قبضہ گروپ کے ذریعے سرکاری زمین بیچ کر کروڑوں روپے بنا چکا ہے ، کروڑ پتی اور ارب پتی بننے کا آسان طریقہ ، کمرشل سرکاری زمین کے ساتھ ملحق زمین خریدو ، حدود بڑھا کر سرکاری زمین بھی اپنی کمرشل مارکیٹ میںشامل کر لو ، قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ہر آنے والی نئی حکومت میں شامل ہوتے رہو !
چناب قبضہ گروپ میں کون کون شامل ہے ؟ راز کیسے فاش ہوا؟ تین سال پہلے اسی کمرشل سینٹر میں ن لیگ کے ایم این اے میاں امتیاز احمد پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی ؟ انتہائی دلچسپ اور مفصل ویڈیو میں ہر سوال کا جواب موجود ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج 21 مارچ 2021 بروز اتوار کو اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ
پنجاب حکومت قبضہ مافیا سے 438 ارب مالیت کی زمین واگزار کروا چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ پر قابض مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے ۔ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 146,795 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً 438 ارب روپے بنتی ہے ۔ گزشتہ حکومتوں کی زیر سرپرستی پنجاب بھر میں قبضہ کی گئی تقریباً 87 فیصد سٹیٹ لینڈ ہم اب تک واگزار کروا چکے ہیں ۔
سردار عثمان بزدار سے ہمارا بس ایک ہی معصومانہ سوال ہے کہ جناب آپ کا یہ آپریشن صوبے کی ٹیل ضلع رحیم یارخان تک کب پہنچے گا ؟ کیا آپ کا یہ آپریشن بھی کوئی نہری پانی ہے کہ جو ٹیل تک نہیں پہنچتا ؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں کہ زیر نظر ویڈیو میں واشگاف ثبوتوں کے ساتھ سرکاری زمین بیچنے والے ، اس کا غیر قانونی نقشہ منظور کروانے والے ، اس واردات کیلئے جعلسازی کر کے کاغذات تیار کرنے والے تمام قبضہ گروپ ارکان کیخلاف آپریشن کب ہوگا ؟ اور ان جعلسازوں کیخلاف ایف آئی اے کو حرکت میں آنے کی اجازت کب ملے گی ؟