رحیم یارخان : ڈاکووں کی شدید فائرنگ کے بعد علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے لگے

رحیم یارخان :ماچھکہ کی دو بستیوں پر ڈاکوئوں نےبھتہ نہ دینے پر شدید فائرنگ کی جس کے بعد وہاں پر نسلوں سے آباد مکین اپنے گھر بار زمین جائیداد چھوڑ کر اندرون سندھ اور اندرون پنجاب کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے علاقہ میں گھنٹوں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن پولیس یہاں آنے کی زحمت ہی نہیں کرتی ،پولیس ماچھکہ ہمیں تحفظ دینے میں ناکام
ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر)  دوست محمد نے کہا کہ کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرے پیکار پولیس نفری کو بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ سے لیس کر کے مضبوط کر دیا گیا ہے۔
اہلکاروں کا مورال بلند اور پیشہ ورانہ مہارتوں و صلاحیتوں سے علاقہ کا امن برقرار رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او سیف اللہ ملہی اور ٹو آئی سی ایلیٹ فورس محمد منیر کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں قائم پولیس کیمپس کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دریا کے کنارے عرصہ دراز  سے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہیں، گزر گاہیں اور ٹھکانے رہے ہیں ایسے علاقوں میں مسائل رہتے ہیں

لیکن اس کے ساتھ ساتھ رحیم یارخان پولیس نے عوام کی جان  و مال کے تحفظ کے لیے کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پولیس کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جرائم پیشہ عناصر نے عوام کی جان و مال کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے تب تب پولیس نے بھر پور رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے

علاقہ میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے حاصل شدہ وسائل اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے  کریمینلز کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار کچہ میں ضلع کی پچاس لاکھ عوام کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے چوبیس گھنٹے موجود ہیں اور اب جبکہ ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے رحیم یارخان اور کشمور کے بارڈر کے کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موومنٹ کو دیکھتے ہوئے

فوری طور پر سد باب کے لیے کریمینلز کے خلاف حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچہ میں مزید مزید بکتر بند گاڑیاں، جدید اسلحہ سے لیس پولیس کی اضافی نفری تعینات کی ہے اور سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کارروائیوں کے لیے لائحہ عمل طے کیا ہےتو اس سے پولیس کچہ میں مضبوط ہوئی ہے،

انہوں نے اہلکاروں کو ہائی مورال کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت، واضع کردہ حکمت عملی اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے کی ہدایت کی  اور نہ اس کا کوئی ٹھکانہ ہے ہم اور آپ سائبان ہیں اور ہمیں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے۔

علاقہ میں عوام کی جان ومال کا تحفظ اور امن و امان کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

 

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button