جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ہماری ذمہ داری ہے:یوسف رضا گیلانی

رحیم یارخان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی خان چانگ نے کراچی میں ملاقات کی،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لگایا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا،پاکستان پیپلز پارٹی دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے،جنوبی پنجاب صوبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا حق ہے جو انہیں پاکستان پیپلز پارٹی دلائے گی،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہےجو ہم دل جوئی سے کر رہے ہیں،عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہیں،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گز ر رہے ہیں یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملکی مسائل کو حل کرنے کا ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو چائیے کہ ایک صف میں کھڑے ہو کر ملک پاکستان کا سوچیں اور ملک کو معاشی مسائل،مالی بحرانوں سے نکالیں اور غربت،مہنگائی اوربیروزگاری میں پستی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں۔اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹرعبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button