نوکری کے جھانسہ میں آکر کچہ جانیوالے شہری کو پولیس نے کیسے بچایا
رحیم یارخان(احمد اشفاق سے)کچہ کے ڈاکو اپڈیٹ،سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال،ملک میں موجودہ غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کا فائدہ اٹھانے اور نوجوانوں کا آن لائن کا سیکھانے اور نوکریاں دینے کا جھانسہ دیکر کچہ کے ڈاکو اغواء کرنے لگے،
بہاولپور کے شہری کو آن لائن کام سیکھانے کے بہانے بلا کر صادق آباد سے ملحقہ کچہ کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا،
نوکری کے جھانسہ میں آکر کشمور جانے والے نوجوان کو پولیس نے چیکنگ کے دوران بچالیا،سندھ پنجاب بارڈر پر رحیم یارخان پولیس کی سخت ناکہ بندی،رواں سال کے دوران 469 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا،
شہری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سستی گاڑیاں،مال مویشی،اناج خریدنے کیلئے کچہ کے علاقوں کا رخ نہ کریں ،ڈی پی او عمران احمد ملک۔تفصیل کے مطابق کچہ کے ڈاکوؤں نے شہریوں کو اغواء کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،
ہنی ٹریپ ٹرینڈ کی ناکامی کے بعد کچہ کے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرنا شروع کردیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک،انسٹا گرام،ایکس(ٹوئیٹر) ،واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پرنوکریوں،آن لائن کام سیکھانے اور آن لائن ائرنگ کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کیلئے رنگ برنگے اور دیدہ زیب اشتہار ات کی تشہیر کرکے ملک بھر سے نوجوانوں کو اغوا ء کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے،
رحیم یارخان پولیس کے مطابق بہاولپور کا ایک شہری جو آن لائن کام سیکھنے کیلئے بہاولپورسے رحیم یارخان اور پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد پہنچا جہاں پر کچہ کے ڈاکوؤں نے اس کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے،
اسی طرح پنجاب کے دور معمر بزرگ جنکی عمریں 60 سال سے زائد تھیں ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر شادی کے جھانسہ میں آکر کچہ جا پہنچے اطلاع پاکر پولیس نے دونوں افرادکو اغواء کاروں کے ہاتھوں اغواء ہونے سے بچا لیا،
غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ وہاڑی کا نوجوان محمد خلیل بھی سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر نوکری کے جھانسے میں آکر سندھ پنجاب بارڈر پر پہنچ گیا جہاں پر رحیم یارخان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران نوجوان کو چیکنگ کرتے ہوئے کچہ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں سے اغواء ہونے سے بچا لیا ہے،
ترجمان پولیس کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک 459افراد کو کچہ کے کریمنلز کے ہاتھوں اغواء ہونے سے بچا یا ہے اور سندھ پنجاب بارڈز پر رحیم یارخان پولیس نے سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے جو پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آنیوالے شہریوں کی سخت چیکنگ کرنے اور اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے میں مصروف ہیں،
واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ سے ملحقہ کچہ کے ڈاکوؤں نے شہریوں کو اغواء کرنے کا نیا طریقہ اپنایا ہوا ہے اور ملک بھر سے لوگوں کو اغواء کرنے کیلئے آن لائن کام سیکھانے اور نوکریاں دینے کا جھانسہ دیکر صادق آباد،کشمور سمیت دیگر دریائی بیلٹ اور کچہ کے علاقوںمیں بلا کر اغواء کیا جا رہا ہے،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران احمد ملک کاکہنا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ایپ پر آن لائن کام سیکھنے،نوکری یا پھر سستی گاڑیاں،مال مویشی اور اناج خریدنے کیلئے سندھ کے علاقوں کا رخ نہ کریں اور سندھ پنجاب بارڈ ر پولیس کی ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس پر پولیس ملازمین سے مکمل تعاون کریں اور اپنی شناخت کروائیں اور سندھ کے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اگر کسی ناگہانی صورتحال میں سندھ کے کسی مشکوک علاقہ میں پہنچ جائیں تو فوری پکار 15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کو پہنچ سکے۔