ماہی چوک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نو افراد کی ہلاکت شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
صادق آباد : ماہی چوک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نو افراد کی ہلاکت پر انجمن تاجران صادق آباد کی کال پر شہر بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی‘ تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے‘ مقتولین کی غائبانہ نماز جنازہ دن گیارہ بجے فوارہ چوک میں ادا کی جائے گی‘ آئی جی پنجاب فوری صادق آباد پہنچیں چوہدری خالد سلیم
گذشتہ روز پریس کلب صادق آباد انجمن تاجران کے زیر اہتمام شہر کی سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری تنظیموں کا اکٹھ ہوا جس میں تحصیل بھر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اغوا برائے تاوان اور ماہی چوک میں اندھڑ گینگ کے ہاتھوں نو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران چوہدری خالد سلیم حافظ عبدالرزاق نے اعلان کیا کہ ماہی چوک واقعہ کیخلاف آج شہر صادق آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی
تمام کاروباری مراکز سارا دن بند رہیں گے مقتولین کی غائبانہ نماز جنازہ صبح گیارہ بجے فوارہ چوک میں ادا کی جائے گی جبکہ ہڑتالی کیمپ بھی وہیں لگایا جائیگا‘
شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ سرکل صادق آباد میں فوری طور پر اے ایس پی رینک کے افسر کی تیعناتی عمل میں لائی جائے‘ سرکل کے تمام سب انسپکٹر ایس ایچ اوز کو تبدیل کرکے انسپکٹرز رینک کے افسر تعینات کیے جائیں
جبکہ ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کو فوری تبدیل کیا جائے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے کہاکہ ڈی پی او اسد سرفراز کی تعیناتی کے بعد علاقہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اگر ڈی پی او کو تبدیل نہیں کیا گیا تو ریلوے لائن سمیت قومی شاہراہ اور سی پیک کو بند کرنے کے تمام آپشن پر غور کیا جائیگا‘
صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی صادق آباد چوہدری خلیل احمد نے ماہی چوک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا‘
صدر آئرن سٹور حافظ عبدالرزا ق نے ماہی چوک واقعہ کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ جو پولیس جوان یا افسر اندھڑ گینگ کو کیفر کردار تک پہنچائے گا
اسے دس لاکھ روپے اعلان دیا جائے گا اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاں احسان اسد‘ صدر بار خالد بن سعید‘ مولانا مشتاق احمد‘ صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری‘ سنیئر رہنما جماعت اسلامی قاری سعید احمد‘ عبداللہ عابد‘ صدر تحریک انصاف میونسپل کارپوریشن راؤ عطاء الرحمان‘ مولانا فضل حیدری’چوہدری اختر الیاس‘ غلام عباس بھٹی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا