رحیم یارخان میں خونخوار آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

رحیم یارخان : شہر بھر میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار، کتے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ۔ جلدی بیماریوں کا شکار کتے انسانوں میں مختلف امراض کا شکار ہونے کا خدشہ ۔
ضلعی انتظامیہ کی بے حسی وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
رحیم یارخان کے گنجان آبادی کے علاقوں سیٹلاءٹ ٹاءون، جناح پارک، عباسیہ ٹاون ،  میڈیکل کالونی ، کینال کالونی ، گرلز کالج روڈ سمیت دیگر علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ۔
جگہ جگہ کتے اکھٹے ہوکر مڈلاتے پھرتے ہیں اور کئی آوارہ کتوں میں جلدی بیماریاں ہونے سے انکے بال جھڑ جاتے ہیں ۔
گندے جراثیم فضاء میں پھیل کر انسانی جانوں کیلئے شدید تشویش ناک صورتحال ہے ۔
آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔
جبکہ اس بارے کتوں کو تلف کرنے والے ذمہ داران ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
شہریوں کی شکایات کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا جا سکا ہے ۔ جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں انسانی قیمتی جانوں کے ضائع بارے رپورٹ بھی ہوئے مگر وقتی طور پر اس بارے کاروائیاں کر کے خانہ پوری کی جاتی ہے ۔
شہریوں طارق، تنویر،دلبر حسین، مقصود، حسن ، طالب حسین، اعظم ،نعیم اکبر سمیت دیگران نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button