ڈکیتی کی واردات زمیندار کے 18سالہ مستاجر جانبحق
رحیم یار خان : ڈکیتی کی واردات کے دوران مزمت کرنے پر ڈاکووں کی بچانے کیلئے انے والے زمیندار کے 18سالہ مستاجر پر جان سے مار دینے کیلئے فائرنگ شہ رگ میں فائر لگنے کے نتیجہ میں مستاجر جاں بحق ڈاکووں فرار اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی
میانوالی شیخاں کا رہائشی زمیندار فیاض احمد اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رقبہ جارہا تھا کہ گھات لگے بیٹھے نامعلوم مسلح ڈاکووں نے زمیندار فیاض احمد سے اس کا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر زمیندار فیاض احمد نے مزمت کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چابی کھیتوں میں پھینک دی
اسی دوران زمیندار کا 18سالہ ملازم مستاجر رحمت اللہ بھی موقع پر پہنچ گیا جس کو اپنے نزدیک آتا دیکھ کر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے جان سے مار دینے کیلئے رحمت اللہ پر فائرنگ کردی
شہ رگ میں فائر لگنے کے نتیجہ میں نوجوان رحمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم ڈاکووں موقع سے فرار ہو گئے وادات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر لی جبکہ جاں بحق ہونے والے رحمت اللہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے