یونیورسٹی کی بس تیزرفتاری کے باعث ویگوڈالاسے ٹکراگئی

رحیم یارخان:نجی یونیورسٹی کی بس تیزرفتاری کے باعث ویگوڈالاسے ٹکراگئی‘ سڑک کراس کرنے والے 12سالہ بچے کو ٹرالر نے کچل ڈالا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘2جاں بحق‘2شدیدزخمی‘ زخمی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل‘

پہلاحادثہ خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کوبے نظیرشہیدبرج پرپیش آیا جہاں تیزرفتاری کے باعث یونیورسٹی کی بس نمبریSAA- 587 جس کوڈرائیورانتہائی تیزرفتاری لاپرواہی سے چلارہاتھا سامنے سے آنیوالے ویگوڈالہ نمبریVVW-98سے ٹکراگئی

جس کے نتیجہ میں یونیوسٹی بس ویگوڈالہ کوبری طرح نقصان پہنچا جبکہ یونیورسٹی بس ڈرائیور‘ویگوڈالاڈرائیورشدیدزخمی ہوگئے‘

جنہیں ریسکیوکی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

دوسراحادثہ میانی اچھا کے رہائشی 12سالہ دلشاد احمد کے ساتھ پیش آیا جوکچی اڈہ کے نزدیک سڑک کراس کررہاتھا کہ کراچی سے لاہورجانیوالے ٹرالرنمبریZ-1892 نے کچل ڈالا

جس کے نتیجہ میں 12سالہ دلشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیاجبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹرالرڈرائیورکوٹرالرسمیت تحویل میں لیکرکارروائی کیلئے حوالات منتقل کردیا

جبکہ تیسراحادثہ احمدپورلمہ کے رہائشی18سالہ عبدالاحد کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرتیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے جانیوالی ٹریکٹرٹرالی سی ٹکراگیا‘

شدیدزخمی ہوجانے پرعبدالاحد کوطبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں عبدالاحدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button