تھانہ ماچھکہ پولیس نے تعاقب کر کے دو شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا

رحیم یارخان: تھانہ ماچھکہ پولیس نے تعاقب کر کے دو شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا، سنجر پور کے محمد شفیق اور منیر احمد عورتوں کی آواز میں کی جانے والی کالوں پر ہنی ٹریپ ہو کر اغواء کارروں کے ہتھے چرھ گئے تھے۔
پولیس نے اطلاع پاکر دونوں شہریوں کو بازیاب کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ سیف اللہ ملہی کو علاقہ سے اطلاع ملی کہ دو افراد کو کچھ مسلح افراد آنکھوں پر پٹیاں باندھے دریائی کچہ کی جانب زبردستی لیے جا رہے ہیں

جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نفری کے ہمراہ موقع کی جانب روانہ ہو گئے اور نشاندہی شدہ راستے پر چلتے ہوئے انہیں ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئے

ملزمان پولیس کو تعاقب میں آتا دیکھ کر آنکھوں بنڈھے دونوں افراد جو چھوڑ کر جنگل میں روپوش ہوگئے جنہیں پہنچ کر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،

بازیاب ہونے والے سنجر پور کے رہائشی محمد شفیق اور منیر احمد نکلے جنہوں نے  پولیس کو بتایا کہ انہیں لڑکیاں کالز کرتی تھیں اور وہ ان کے بلاوے پر وہ علاقہ میں آئے اور فرار ملزمان کے ہتھے چڑھ گئے

انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جا رہے تھے کہ آپ آ گئے جس پر پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button