رحیم یارخان میں 7خواتین کی خودکشی کی کوشش،ہسپتال منتقل
رحیم یارخان : گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 25 سالہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی‘ 7 خواتین سمیت 8 افراد کا اقدام خودکشی۔
تحصیل خانپور کی رہائشی 25 سالہ مسرت نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا
جہاں مسرت بی بی ایمرجنسی وارڈ پہنچتے ہی جانبر نہ ہو پائی اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئی
جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے آٹھ افراد جن میں غریب شاہ کی 16 سالہ بلقیس بی بی‘ خانبیلہ کی 21 سالہ شاہدہ بی بی‘ بستی نواب خان کی 35 سالہ ثمینہ بی بی‘ خانپور کی 25 سالہ صائمہ بی بی‘ تھلی چوک کی 20 سالہ کائنات بی بی‘ شیخ واہن کی 18 سالہ صائمہ بی بی‘ چک 114 بی کی 22 سالہ حمیرا بی بی اور صادق آباد کا رہائشی 25 سالہ نوجوان زین علی شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔