ایم آر سی ایس کے میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈاکٹر عظمان طارق مبارک باد
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایم آر سی ایس امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے رحیم یار خان کے ہونہار ینگ ڈاکٹر عظمان طارق کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تقر یب منعقد کی
جس میں انہوں نے ایم آر سی ایس کے امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈاکٹر عظمان طارق کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ فراہم کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عظمان طارق جیسے نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے روشن تشخص کا اپنی محنت و قابلیت سے اجاگر کیا ہے
ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ دیگر نوجوان بھی ڈاکٹر عظمان کی تقلید کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کی شناخت بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عظمان طارق نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس ضلع کا نام روشن کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ حکومتی سطح پر اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے مزید اقدام کی درخواست کرے گی۔
اس موقع پر ینگ ڈاکٹر عظمان طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل کالج آف سرجنز کی تاریخ میں پہلے کسی پاکستانی نے ٹاپ نہیں کیا
جس پر مجھے فخر ہے کہ میں نے ملک اور قوم کا نام رائل کالج آف سرجنز کی تاریخ کے سنہری حروف میں عبور کرکے لکھوایا
جس کے لیے مجھے بہت محنت کرنا پڑی جس پر میں اللہ تعالی کا اور اپنے والدین استاتذہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری معاونت کرتے ہوئے میرا حوصلہ بڑھایا ،
انہوں نے مزید کہا کہ ایم آر سی ایس کے امتحانات میں دنیا بھر سے دس ہزار کے لگھ بھگ ڈاکٹرز حصہ لیتے ہیں اور میں نے بھی انہی میں شامل ہو کر محنت کی اور دنیابھر میں نمبر 1پوزیشن حاصل کی۔