رحیم یارخان میں موسم کی پیشنگوئی

جمعرات کے روز: خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا کے اضلاع میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔جبکہ شام/رات کے دوران ملتان، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورٹ منرو،سخی سرور و 90 کلومیٹر قطر کے تمام شہروں کے اوپر انتہائی شدید گرج چمک،تیز ترین ہوا،درمیانی سےتیز بارش،زالہ باری کا سلسلہ بڑھ رہا ہے

اس سلسلے کا رخ راجن پور،سیت پور،علی پور،ترنڈہ ایم پناہ،ونگ شہر،کوٹ مٹھن ،ظاہرپیر،چاچڑاں شریف سردار گڑھ،میانوالی کی طرف بن رہا ہے مگر حرکت بھت سلو ہے شدت برقرار رہی تو رات تک ان شہروں کو ہٹ کرسکتا ہے

جمعہ کے روز: صوبہ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران ملتان، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں آ ندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی اور جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی اور جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، اسلام آباداوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش : کشمیر : گڑھی دوپٹہ11، راولاکوٹ 06، کوٹلی 03، پنجاب :اسلام آباد (ایئر پورٹ 46، بوکڑہ 38،گولڑہ 29، سٹی ، سیدپور 28)، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمس آباد 36،)، جہلم 30، مری 24، منگلہ 23، چکوال 20، نارووال 13، اٹک 06، منڈی بہاولدین 03، گجرات 02، سیالکوٹ(سٹی، ایئر پورٹ 01)،خیبر پختونخوا: کاکول 07 اور بالاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 45،سکرنڈ،روہڑی،موہنجو داڑو،پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button