اردل روم میں رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور سے افسران و اہلکاران پیش
بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کا اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد۔ آر پی او نے ریجن ہذا کے34 پولیس افسران و اہلکاران کے شو کاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت کی
آ رپی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور
رحیم یارخان سے آئے پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔آر پی او نے 6 پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے 03 شوکاز نوٹسز فائل جبکہ 03 شوکاز نوٹسز کی مزید انکوائری کے لیے ایس پی لیگل رینج محمد خان جوئیہ کو مارک کردیے۔
آ رپی او محمد زبیر دریشک نے اردل روم کے دوران 28 پولیس افسران و اہلکاران کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے سزاوں کے خلاف 12 اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے، 04اپیلیوں کو منظور کرتے ہوئے سزا ختم کرنے،
جبکہ 10 سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سزا میں کمی کا حکم دیا۔
آ ر پی اونے کہاکہ تمام معاملات میں انصاف کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔افسران واہلکاران کو انکی کارکردگی کی بنیادپر سزاء جزاء دی جاتی ہے۔
کسی بھی پولیس افسر کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جاتی خوہ وہ کسی بھی عہدہ کا ہو۔انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے اور سستئ کا مظھرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔