ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر

بہاولپور : ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر،، عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی، سینٹری ورکرز کے پریکٹیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا انٹرویو۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی
پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی

چیئر مین ریکروٹمنٹ کمیٹی ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے پولیس لائن بہاولنگر میں جاری سینٹری ورکر ز کی بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا۔

سینٹری ورکرز میں بھرتی کے لیے کل508امیدواران نے درخواست دیں جن میں 486مرد اور 22خواتین شامل تھیں۔پریکٹیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 94امیدواران جن میں 87مرد اور 7خواتین شامل ہیں نے انٹرویومیں حصہ لیا۔آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک  کی زیر صدارت انٹرویو لئے گئے۔

آر پی او محمد زبیر دریشک نے انٹرویو کے لئے آئے امیدواران سے کہا کہ ریجن بہاولپور کے ہر ضلع میں محکمہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کی جائے گی۔

کرپشن کے خاتمہ سے ہی ہم اپنے ملک کو پاک صاف کر سکتے ہیں۔یہ بھرتی شفاف طریقہ سے ہوگی اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔بھرتی کے لئے بورڈ اس لئے بنایا جاتا ہے کہ کسی ایک شخص کے ہاتھ میں بھرتی کے اختیارات نہ دئیے جائیں  قابلیت کو ترجیح دیتے ہوئے امیدواران کا انتخاب کیا جائے گا۔

ناکام امیدواران مایوس نہ ہوں اور آئندہ آنے والی بھرتی کیلئے محنت کرتے ہوئے خود کو تیار کریں اور اپنی موجودہ خامیوں کو دور کریں تاکہ کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔بھرتی کے اس عمل میں قائم مقام ڈی پی او بہاولنگر فاروق کمیانہ بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button