رحیم یارخان :عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں،محمد اسلم خان
رحیم یارخان: ڈی ایس سٹی سرکل محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلا ناغہ سرکل سٹی کے سائلین کی شکایات اور مسائل کا ازالہ کیا جاتا ہے،
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی قیادت میں جرائم کے قلع قمع کے لیے کمر بستہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے بہترین حکمت عملی اور واضع کردہ ایس او پی کی وجہ سے درج ہونے والے مقدمات کے تفتیشی مراحل بروقت تکمیل پا رہے ہیں،
اس سلسلہ میں وہ روزانہ کی بنیاد پر سرکل کے ایک تھانہ کا وزٹ جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں تفتیشی افسران اور متعلقین مقدمات سے میٹنگ اور مقدمات کی پیش رفت کو دیکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں،
انہوں نے کہا کہ وہ بلا ناغہ سرکل کے تھانہ جات سے آنے والے سائلین کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں جو کہ حکومت پنجاب، آئی جی آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او محمد علی ضیاء کے احکامات اور ہدایات کی آئنہ دار ہے،
انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل میں گشت کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور پریشر ہارن کے خطرناک نتائج کا باعث ہیں۔ موسمی حالات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ میں پینے کے صاف پانی کا انتظام رکھیں۔
انچارج ٹریفک پولیس شاہد عمران اور ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس کے انچارج علیم الدین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اڈا خان پور کے مقام پر ٹرانسپورٹرز اور عام عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں انہوں نے ہیوی ٹرانسپورٹ، لائٹ ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل رکشوں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر وہیکلز کو ڈرائیو کرنے والے افراد کو لیکچرز دئیے اور ان میں شعور آگاہی مہم کے تحت پمفلٹ تقسیم کیے،
اس موقع پر انہوں نے تیز ردفتاری، اوور لوڈنگ اور پریشر ہارن کو خطرناک نتائج کا حامل قرار دیتے ہوئے ان سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھنڈا اور صاف پانی لازمی رکھا جائے تاکہ دوران سفر مسافروں کو ضرورت پڑنے پر مہیا کیا جا سکے،
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام میں اتنا شعور لازمی آجائے کہ شاہرات پر حادثات سے محفوظ رہیں اور دوسرے افراد ان کی کسی لاپرواہی کی زد میں نہ آئے۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 107 مجرمان اشتہاریوں سمیت 135 ملزمان گرفتار کر لیے، 115 موبائل فون برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے –
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر طرح سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے،
رواں سال کے ڈی پی آفس میں قائم آئی ٹی برانچ کی مدد سے ضلع بھر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،
جس میں کامیاب کارروائیوں کے دوران سنیپ چیکنگ میں 107 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے، جدید ایپس کی مدد 16 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے اور دیگر کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
پولیس نے شعبہ آئی ٹی کی مدد سے 115 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے، جس پر عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کارکردگی کو سراہا –