تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وائلڈ لائف رینجرز کی شمولیت

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر وائلڈ لائف رینجرز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں میں شمولیت کے لئے 10جوانوں پر مشتمل دستہ ضلعی انتظامیہ کی ڈسپوزل پر دے دیا گیا۔

اسسٹنٹ چیف وایلڈ لائف رینجرز مجاہد کلیم نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وائلڈ لائف رینجرز کے جوان اپنے مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر یٰسین نواز سے کو وائلڈ لائف رینجرز کے جوان فراہم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف رینجرز کے جوان تحصیل لیاقت پور میں خدمات سر انجام دیں گے۔

اک نظر

Back to top button