ممکنہ سیلاب کے پیشن نظر پاک فوج کے افسران کا لیاقت پور کا دورہ
رحیم یار خان : دریائے سندھ و چناب میں طغیانی اور متوقع انتہائی درجے کے سیلابی ریلا کے پیش نظر پاک فوج کے افسران کا تحصیل لیاقت پور کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ابراہیم میلادی کھر نے افواج پاکستان کے آفیشلز کو فلڈ ریلیف کیمپ موضع چوہان، گل محمد لنگاہ، ماڈل ویلج لعل شاہ اور منچن بند کادورہ کرواتے ہوئے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں او رریسکیو1122، پولیس کے جوان کشتیوں پر نشیبی علاقوں میں جاکر لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور میں 4ریلیف کیمپ 24گھنٹے فنکشنل ہیں جہاں صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو1122،محکمہ مال کا عملہ موجود اور کیمپ میں رہائش پذیر ہونے والے خاندانوں کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کے افسران نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کے فلڈ ریلیف اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



