کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء کا آئی کیمپ کا دورہ

کمانڈر بہاولپور کور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان آرمی نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مربوط منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سر گرم ہیں۔
اس سلسلے میں سال 2021 میں اب تک چنن پیر ، چک 75 DNB، چک ,121 DNB      کھتری بنگلہ ،دین گڑھ ، چاہ ناگراں، چاہ ملکانہ ، کالا پہاڑ ،احمد پور ایسٹ، منچن آباد اور چشتیاں میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں تقریباً 12000 افراد کو فری طبی سہولیات مہیا کی جا چکی ہیں۔
اس فلاح کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے تحصیل ہسپتال فورٹ عباس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سیلانی انٹرنیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی وساطت سے فری میڈیکل، آئی سرجیکل کیمپ مورخہ 12 سے 17 اکتوبر 2021  تک جاری ہے ۔ اس کیمپ میں  غریب اور نادار مریضوں کے لئے امراض چشم کی تشخیص و علاج اور مفت لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کا علاج کیا جارہا ہے۔ نیز ،ضرورت مند افراد کو مفت چشمےاور ادویات بھی مہیا  کئے جارہے ہیں ۔

مورخہ 15 اکتوبر 2021 کو کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء نے بھی اس آئی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ کور کمانڈر نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کیمپ سے مستفیض کیا جائے ۔اس موقع پر کور کمانڈر نے غریب اور نادار مریضوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج چولستان کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ضرورت مند کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button