چہل قدمی خواتین میں فالج کاخطرہ کئی گنا کم کردیتی ہے،نئی تحقیق

رحیم یارخان : چہل قدمی کرنے سے نہ صرف جسمانی فٹنس برقرار رہتی ہے بلکہ ذہن بھی تازہ دم ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں طبی ماہرین نے چہل قدمی کو خواتین کیلئے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا healthہے کہ ایسی خواتین جو ہفتے میں کم از کم تین گھنٹے پیدل چلتی ہیں

ان میں فالج ہونے کاخطرہ ان خواتین کے مقابلے میں کہیں گنا کم ہوتا ہے جنہیں پیدل چلنے کی عادت نہیں ہوتی۔

اسپین میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق کے مطابق باقاعدگی اور تیز رفتاری سے چلنے والی خواتین میں اسٹروک کا خطرہ 43فیصدتک کم ہوتا ہے اور صرف یہی نہیں دماغی شریان کے پھٹنے یادماغ میں رواں خون کے بہاؤمیں رکاوٹ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

مطالعے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ چہل قدمی کی شوقین خواتین میں عارضہ قلب کا خطرہ بھی عام خواتین کے مقابلے میں 37 فیصد تک کم ہوجاتاہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button