آنیوالا وقت ملکی ترقی اور خوشحالی کا ہے:حمزہ شہباز
رحیم یارخان:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان اکبر محمود نے لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاسی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں موجودہ اور بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو ہمیں سابقہ حکومت کی جانب سے تحفے میں ملا ہے جس پر قابوپانے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی قیادت ہمہ وقت کوشاں ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے حکومت ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں،14 روپے فی یونٹ بجلی ریلیف فراہم کرنا ہے اس وقت کا سب سے اچھا اقدام ہے اس سے غریب عوام کو بجلی کی بلوں میں رعایت ملے گی اور مہنگائی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی،میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت مل کر ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے اور درست سمت راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے ملک میں ہونیوالے حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے جو قدرتی آفت ہے اللہ پاک کا کرم ہے اس بار زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ملک بھر میں حکومتی نمائندے اور انتظامی افسران نکاسی آب کیلئے متحرک ہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اس مصیبت سے جلد نبردآزما ہونگے۔