رحیم یارخان: پولیس کا ضلع بھر میں 196 اشتہاریوں سمیت 660 ملزمان گرفتار

رحیم یارخان: پولیس کا ضلع بھر میں 196 اشتہاریوں سمیت 660 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد،

ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران پولیس کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کے دورا ن 196 مجرمان اشتہاریوں سمیت 660 ملزمان گرفتار کئے جن کے قبضہ سے 2447 لیٹر شراب، 8 چالو بھٹی شراب، 23 کلو چرس، 52 کلو بھنگ، 125 گرام ہیروئن، 180 گرام افیون، 45 گرام کرسٹل آئس، 46 پستول، 4 رپیٹر اور 200 راؤند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button