یونائٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن فار پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر ثمینہ ثروت کے لئے بہترین ٹیچر کا اعزاز

رحیم یارخان: عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر یونائٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن فار پاکستان نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر ثمینہ ثروت کی کرونا وبا کے دوران تعلیمی خدمات کی بنیاد پر پاکستان کے بہترین ٹیچر کے اعزاز سے نوازا۔


یونائٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن فار پاکستان

ڈاکٹر ثمینہ ثروت خواجہ فرید یونیورسٹی میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، ڈائریکٹر سپورٹس اور ایڈیشنل کنٹرولر ایگزامینیشن خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

کرونا وبا کے دوران انہوں نے ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن تدریس کے لئے لرننگ میٹریل تیار کرنے والی ٹیم کو لیڈ کیا جس نے قلیل مدت میں مقررہ اہداف حاصل کئے۔ انہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر ٹیچرز کی آن لائن تدریس کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس بھی منعقد کی۔

ڈاکٹر ثمینہ ثروت کی سربراہی میں یونیورسٹی کے پہلے ریسرچ جرنل کا اجراء ہوا، ڈیپارٹمنٹ سے سولہ کتابیں پبلش ہوئیں، پبلش ہونے والی ریسرچ میں دو گنا اضافہ ہوا،

آٹھ نئے بی ایس، چار ایم ایس اور ایک پی ایچ ڈی پروگرام شروع ہوا۔ اس کے علاؤہ بے شمار ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہوا۔ اس وقت یونیورسٹی میں تمام نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کا شمار صف اول کے ڈیپارٹمنٹس میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین، اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی راہنمائی اور سرپرستی کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنی اس کامیابی کو خواجہ فرید یونیورسٹی کی کامیابی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یونیورسٹی میں اعلی تعلیمی و تحقیقی ماحول کی تشکیل کا سفر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی سربراہی میں کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کوششیں طلبا کی بہتری اور مثبت سرگرمیوں کے لئے بھر پور طریقے سے جاری رہیں گی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button