ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کرنے والی ملکہ کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کی پوسٹ پر مستقل تعینات کردیا

رحیم یارخان (سٹاف رپورٹر) سابقہ ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کرنے والی ملکہ عذرا نسرین کوتحفظ فراہم کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کی پوسٹ پر مستقل تعینات کردیا،


سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے ،جرم ثابت ہونے کے باوجود کاروائی کا ناہونا عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) صادق آباد ڈاکٹر عذرا نسرین چور دروازے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس لیاقت پورمیں داخل ہوئی ایجوکیشن کے سینئر حکام موصوفہ کی پردہ پوشی کرکے انہیں تحفظ فراہم کرتے رہے کیونکہ بحوالہ آرڈر نمبر SO(SE-11)17-1/2013(SSS-History)
مورخہ16-05-14بحکم سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے عذرا نسرین کو بطور SSSہسٹری بمحاذ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول فیروزہ تحصیل لیاقت پور میں 5سالہ کنٹریکٹ پر تعینات کیا جبکہ تعیناتی کے کنٹریکٹ آرڈروں کی Terms&Conditonsسیریل نمبر 7میں واضع درج ہے کہ کنٹریکٹ تعیناتی Specificپوسٹ ہے اور Non Transfer ableہے

اگر عذرا نسرین نے اپنے ٹرانسفرکے لیے درخواست دی تو خود بخود کنٹریکٹ منسوخ ہو جائے گا عذرا نسرین نے سیاسی اثر رسوخ اور بھاری رشوت دے کر قانون کو پاؤں تلے رندتے ہوئے بڑے ٹیکنیکل طریقے سے اپنا ٹرانسفر بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فی میل) لیاقت پور کرالیا

عذرا نسرین نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے 5سالہ کنٹریکٹ کو اڑھائی ماہ میں بدل کررکھ دیا مسز شمیم حیات کے پاس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ لیاقت پور کا ایڈیشنل چارج تھا

جو بخوبی اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ عذرا نسرین نے اڑھائی ماہ کے اندراس وقت کے DEOمردانہ ایلیمنٹری رحیم یار خان چوہدری اسلم سے ساز باز کر کے درخواست فارورڈ کرالی اور اپنے آرڈر چور دروازے سے کراکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ لیاقت پور تعینات ہوگئیںاور دیکھتے ہی دیکھتے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کرڈالی

جو انکوائریوں میں ثابت ہوچکی ہے پھر بھی سیکریٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو اندھیرے میں رکھ کر عذرا نسرین کو مستقل کرادیا گیا اور سابق ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر رحیم یارخان رانا اظہر نے عذرا نسرین سے بھاری رشوت لیکر پہلے انکو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) رحیم یارخان اور اب صادق آباد تعینات کرادیا اور کرپشن کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ۔شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button