پنجاب حکومت اساتذہ کی مستقلی کا وعدہ پورا کرے،محمد عمران

رحیم یارخان :تحریک مستقلی اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنما و سینئر ممبر کورکمیٹی محمد عمران کا رحیم یارخان کا دورہ۔اس موقع پر تحریک مستقلی ضلع رحیم یارخان کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سربراہ تحریک مستقلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا
جس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں سربراہ محمد عمران،ڈویژنل سربراہ رانا شہباز صفدر،سینئر رہنما پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب نذیر احمد گوندل، ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر اے ای اوز ایسوسی ایشن عابد لطیف، فیض رسول ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا حکمران جماعت کے وزراء تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں مگر تاحال اساتذہ کی مستقلی نہیں ہوئی جس پر پنجاب بھر کے ہزاروں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز و اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد مستقلی کا پراسیس مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج سمیت تمام ممکنہ اقدامات زیر غور ہیں۔اس موقع پر ضلع بھر سے تحریک مستقلی کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران جن میں محمد آصف، عبدالوھاب، شاہد ملانہ، فرحان نعمان، عمار حسن، عرفان زاہد،شہباز عمر، محمد اورنگزیب، محمد شاہد، محسن بھٹی، محمد شکیل اور دیگر اساتذہ میں حافظ عمر اقبال، کرامت حسین، کرامت مہر، محمد محراب،محمد عدنان، عبدالوحید،محمد شاہد، رانا علی اکبر عبدالستار، شاہد ارشد ودیگر بھی موجود تھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button