کنسٹیبل کی ایمانداری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات مالک کے حوالے

رحیم  یارخان : کنسٹیبل کی ایمانداری لاکھوں روپے مالیت کے ملنے والے طلائی زیوارات اور نقدی اصل مالک تک پہنچا دی ۔ شہری کی جانب سے پولیس چوکی بہادر پور اور کنسٹیبل رضا حسین کا شکریہ۔
ولیس چوکی بہادر پور میں تعینات کنسٹیبل رضا حسین چوکی ایریا میں بکار سرکار جا رہا تھا کہ سڑک پر اسے ایک خواتین کے زیر استعمال پرس گرا ہوا ملا جسے اٹھا کر کھولا تو اس میں طلائی انگھوٹھیاں، کانٹے اور ایک بڑی نقد رقم موجود پائی جسے اس نے امانتاً سنبھال لیا اور چوکی انچارج سب انسپکٹر مزمل اسحاق کو اس بارے بتلایا جس پر انہوں نے مالک کی تلاش شروع کر دی اور احمد پور لمہ کے رہائشی غوث بخش کو ڈھونڈھ نکالا
جس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر دوران سفر فیملی کے ساتھ تھا کہ اس دوران پریس گر گیا اس سے تمام تفصیلات اور نشانیاں حاصل ہونے پر پولیس نے پریس، طلائی زیورات اور نقدی اس کے حوالے کر دی جس پر اس نے پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس کی فوری کارروائی فائرنگ کے مرتکب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مبینہ طور پر سجاد احمد ملزمان سراج اور عامر سے چوری کی بابت پوچھنے گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔
 ظاہر پیر کے علاقہ فتح پور کا رہائشی اپنے چوری ہونے والے بکروں کی تلاش میں تھا کہ اسے پتہ چلا کہ مبینہ طور پر اس کے بکرے ملزمان عامر اور سراج نے چرائے ہیں اقبال وغیرہ نے چرائے ہیں جس پر وہ اقبال، عامر اور سراج کے پاس پتہ براری کے لیے گئے تو ملزمان عامر اور سراج نے رائفل اور پسٹل نکال لیا اور طیش میں آکر سجاد اور ہمرائیوں پر فائرنگ کر دی تھانہ ظاہر پیر پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ آفتاب احمد نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، ٹھیکری پہرے کے نظام کو رواج دے کر انسداد جرائم مل جل کر کریں گے، تاجران کا اتفاق شاپ سکیورٹی قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
تھانہ کوٹسمابہ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او جام آفتاب احمد نے چارج سنبھالتے ہیں
جرائم کے سد باب کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز انہوں نے انجمن تاجران کوٹسمابہ جس میں چوہدری محمد عارف، سید حیدر رضا کاظمی، ریاض حسین کھرل، چوہدری شہباز احمد، سید نادر شاہ، حاجی محمد امجد، صدر کریانہ ایسوسی ایشن شہباز کھوکھر، جنرل سیکرٹری محمد اشفاق کمبوہ، سرپرست رائس عبدالحمید چاچڑ، سید نور جمال بخاری، جام جند وڈا، میاں راشد، میاں بنیامین شامل تھے سے ایک ملاقات کی
جس میں انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشا ہے لیکن اس میں معاشرے کی دیگر اکائیوں کو خصوصی کردار رہتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ آپ تاجران شاپ سکیورٹی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے جو اقدامات آپ کے ذمہ ہیں اسے پورا کریں پولیس فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرایم کی بیخ کنی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہوا لازم ہے جس پر تاجران کے وفد نے ان کی گفتگو سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button