آزاد جموں کشمیر رحیم یارخان سے پی ٹی آئی نے دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے میدان مار لیا
رحیم یارخان:آزاد جموں کشمیر کے ہونے والے الیکشن میں رحیم یارخان سے پی ٹی آئی نے دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے میدان مار لیا،پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن۔
آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا،ایم ایل اے ویلی 42 کے ٹوٹل ووٹ 90 میں سے 68 ووٹ کاسٹ ہوا جس میں پی ٹی آئی کے 54،پاکستان مسلم لیگ کے 11 ،جماعت اسلامی کے تین اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کا کوئی ووٹ بھی کاسٹ نہ ہوا جبکہ ایل اے جموں 34 میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا،
ایل اے جموں کے ٹوٹل ووٹ 54 تھے جن میں سے 42 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک ووٹ کینسل ہوا،پاکستان تحریک انصاف نے 19 ووٹ حاصل کئے،پاکستان مسلم لیگ ن نے 11 ،پیپلز پارٹی 8 اور تین ووٹ آذاد امیدواروں نے حاصل کئے، رحیم یار خان میں کشمیری ٹوٹل ووٹ 144 تھے جبکہ کاسٹ ووٹ 110 ہوئے جن سے ٹوٹل پاکستان تحریک انصاف 73 ،پاکستان مسلم لیگ 22 ،پاکستان پیپلز پارٹی 8،جماعت اسلامی نے 3 اور 3 ہی آذاد اُمیدواروں نے حاصل کئے،جیتنے والی پارٹی پی ٹی آئی کارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی تقسیم کی گئی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔