رحیم یارخان میں ٹیوب ویل کے کنویں میں گائے کا بچھڑا گرگیا۔
رحیم یارخان: خان پورروڈ کوٹ سمابہ کے قریب برکت والی پلی کے نزدیک موجود ٹیوب ویل کے کنویں میں گائے کا بچھڑا گرگیا۔
ریسکیو1122پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیورزنے لیڈ فائر ریسکیورسہیل محمود کی قیادت میں موقع پر پہنچ کرکامیاب ریسکیوآپریشن کے ذریعے بچھڑے کو زندہ سلامت ریسکیوکرلیا اور اسے مالکان کے حوالے کردیا۔
اس موقع پر مالکان نے ریسکیوٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت دیر سے اسے نکالنے کی کوشش کررہے تھے لیکن کامیاب نہ ہوئے ریسکیواہلکاروں نے جدید مشینری کو بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے اسے باہر نکالا جوکہ ہماری زندگی بھر کی کمائی تھی۔
ہم دل سے ریسکیواہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔