ڈاکو پولیس کو چکما دے کر کچے میں روپوش ہو گئے
رحیم یارخان :پولیس کی فوری کارروائی تعاقب پر حملہ آور دریاء سندھ کے راستے کچہ کے علاقے میں روپوش ہوگئے
ترجمان پولیس کے مطابق سرکل بھونگ تھانہ ماچھکہ پولیس فائرنگ کی اطلاع پا کر اے ایس پی محمد سلیم شاہ اور ایس ایچ او فقیر حسین نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ موضع دولت آباد پہنچے اور حملہ آوروں کا تعاقب شروع کر دیا جس پر وہ دریائے سندھ کے راستے کچہ میں فرار ہوتے ہوئے روپوش ہو گئے
سوہنا سیلرا وغیرہ کا سامنا گنے کی لوڈ ٹرالی شوگر مل لے جاتے ہوئے درینہ مخالفین گل حسن اور پہلوان وغیرہ سے ہو گیا قریقین کے مابین سابقہ مقدمہ بازی چلی آرہی ہے۔
سوہنا سیلرا پارٹی نے سابقہ رنجش پر گل حسن وغیرہ پر فائرنگ کر دی جس سے گل حسن اور پہلوان زخمی ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے مدد فراہم کر کے طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال روانہ کیا لیکن گل حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی پہلوان کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
پولیس علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے
اور دوسری جانب پولیس حسب ضابطہ قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے اے ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ او ماچھکہ کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔